اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ٗموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ٗاس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ٗترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔عمران احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ 68، اسلام آباد (بوکرہ 37، گولڑہ 27، زیروپوائنٹ16، سیدپور04)، راولپنڈی (شمس آباد30، چکلالہ19)، منڈی بہاوٰالدین، جوہرہ آباد 30، منگلا 16، چکوال 15، سیالکوٹ(کینٹ08، ائیرپورٹ06)، گجرات06، سرگودھا 05، جہلم 04، لاہور(ائیرپورٹ02)، مری، جھنگ 01۔ خیبرپختونخواہ: سیدوشریف23، کوہاٹ 22، ڈی آئی خان 20، ایبٹ آباد05، مالم جبہ04، لویر دیر 02، کالام01 ملی میٹر بارش ہوئی گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ 18، بونجی 05، استور 03، چلاس02۔ کشمیر: گڑھی دوپٹہ05، کوٹلی 02، راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
اگلے تین روز ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے تہلکہ خیز انکشافات، پوری کہانی سنا ...
-
امریکا سے بیدخل پاکستانیوں سمیت 300 محصورتارکین وطن کی دنیا سے اپیل
-
39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ جاری
-
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
-
رواں سال رمضان المبارک صدقہ فطر و فدیہ صوم کتنا ہوگا ؟حکومت نے اعلان کر ...
-
عمران خان نے شیر افضل کو پی ٹی آئی سے کیوں نکالا؟ سلمان اکرم نے ...
-
سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج، مطالبات سامنے آگئے
-
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
-
چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے
-
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےاجلاس کب ہو گا ؟نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد میں چوری کی واردات، متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، سیکیورٹی گارڈ مردہ ...
-
صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے تہلکہ خیز انکشافات، پوری کہانی سنا ڈالی
-
امریکا سے بیدخل پاکستانیوں سمیت 300 محصورتارکین وطن کی دنیا سے اپیل
-
39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ جاری
-
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
-
رواں سال رمضان المبارک صدقہ فطر و فدیہ صوم کتنا ہوگا ؟حکومت نے اعلان کر دیا
-
عمران خان نے شیر افضل کو پی ٹی آئی سے کیوں نکالا؟ سلمان اکرم نے وجوہات بتادیں
-
سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج، مطالبات سامنے آگئے
-
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
-
چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے
-
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےاجلاس کب ہو گا ؟نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد میں چوری کی واردات، متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا
-
صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
-
گنگا میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت ہونے کا انکشاف
-
تیسری عالمی جنگ دور نہیں، ٹرمپ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا