منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم محمد نواز شریف کوافغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون ،بڑی خبر سنادی

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی اپنے 4ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس حملہ پاکستان اور دنیا کے لئے بڑا سانحہ تھا ،اے پی ایس حملے کے مجرم اپنے منقطی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے خاتمے پر شکریہ ادا کیا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے ،اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دیں ،اپنی سرزمین سے ہر دہشت گرد کے خاتمے کی مہم کی قیادت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ خطرہ ہے ۔دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کو مربوط تعاون کرنا ہو گا ۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے اسنبول میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے کہا ہے کہ استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں ۔اس سلسلے میں خصوصی پروازوں کی ضرورت ہو تو انتظام کیا جائے ۔استنبول میں پاکستانی سفارت عملہ پاکستانیوں کی مناسب دیکھ بھال کرے ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…