اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ ترک عوام نے تاریک قوتوں کو شکست دیکر قانون کی حکمرانی کا دفاع کیا ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کو سبو تاژ کرنے والوں کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء قانون کی حکمرانی نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے مسائل پر قابو پانے کے لئے جمہوریت کی ضرورت ہے ۔