اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ جب قندیل بلوچ کا قتل ہوا تو وہ گھر میں ہی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اور بیٹا وسیم گھر پر تھے۔ وہ، اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ چھت پر سو رہے تھے جبکہ قندیل بلوچ نیچے اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی۔ وسیم رات کو 3 بجے چھت سے نیچے اترا اور کمرے میں جا کر قندیل بلوچ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ صبح نیچے آئے اور دس بجنے پر بھی قندیل بلوچ کمرے سے باہر نہ آئی تو وہ کمرے میں گئے اور قندیل بلوچ کو مردہ حالت میں پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ سی پی او اظہر اکرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ سال میں ایک دفعہ اپنے گھر والدین سے ملاقات کیلئے آتی ہیں اور وہ اس سال عیدالفطر کے دوسرے دن یہاں آئی تھیں اور تب سے یہیں رکی ہوئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق یہ سوال اہمیت اختیار کر گئے تھے کہ قندیل بلوچ اپنے آبائی گھر کیوں گئیں اور انہوں نے اپنی ملتان موجودگی کو کیوں خفیہ رکھا تھا؟
قندیل بلوچ آبائی گھر کیوں گئیں تھیں؟ ملتان موجودگی خفیہ کیوں رکھی؟ وجہ سامنے آ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں