گورنر اسٹیٹ بینک کا ایدھی صاحب کی یاد میں پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنیکا اعلان
ایمبولیس کی اشد ضرورت ہے،ہر شہری سے درخواست ہے کہ ایک روپے کا عطیہ دے،فیصل ایدھی
کراچی (آئی این پی )گورنر اسٹیٹ بینک نے ایدھی صاحب کی یاد میں پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ سو ایمبولیس کی اشد ضرورت ہے۔ہر شہری سے درخواست ہے کہ ایک روپے کا عطیہ دے۔ اسٹیٹ بینک میں عبدالستار ایدھی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے خطاب میں کہا کہ ایدھی صاحب پر یہ لوگوں کا اعتماد تھا جو کروڑوں روپے کا عطیات د یتے تھے۔ ہمارے ملک میں فلاحی کاموں پر سب سے پہلا نام ایدھی صاحب کا آتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایدھی صاحب کی یاد میں 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کیا جائے گا۔ فیصل ایدھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب تو چلے گئے لیکن یادیں اور ایک مشن چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ایمبولینس کی ضرورت ہے ،جلد ایک روپیہ عطیہ کا مشن شروع کریں گے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا عبد الستار ایدھی کییلئے خصوصی اقدام، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں