پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’مجھےسب سے زیادہ نقصان کس نے پہنچایا‘‘ قندیل بلوچ کا خبر رساں ادارے کو آخری تہلکہ خیز انٹرویو

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ماڈل قندیل بلوچ نے چند روزقبل آئی این پی کو آخری انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ بعض لوگ روڑے اٹکارہے ہیں لیکن میرا سفر رکنے والا نہیں ہے۔مفتی عبدالقوی نے مجھے اور میرے کئیرئیر کوکافی نقصان پہنچا ہے لیکن میں نے مفتی صاحب کو معاف کردیا ہے۔قندیل بلوچ نے آئی این پی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے میری راہ میں پتھراٹکارہے ہیں لیکن یہ ناکام ہوں گے۔

مفتی صاحب کا معاملہ میں نے ختم کردیا ہے،یہ میری فیلڈ نہیں ہے ،مجھے اپنی فیلڈ میں رہنا اچھا ہے۔میں نے ابھی بہت آگے جانا ہے۔انڈین ٹی وی کے پروگرام بگ باس میں شرکت کیلئے درخواست مسترد نہیں ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے نام کیساتھ بلوچ لگانے کے اعتراضات کا بھی جواب دیا تھا کہ ان کا تعلق بلوچ فیملی سے ہی ہے،مجھے کوئی اپنے نام کیساتھ بلوچ لگانے سے نہیں روک سکتا۔اس موقع پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی کی بھی اپیل کی تھی۔یاد رہے مقتول ماڈل قندیل بلوچ کیخلاف ملتان کی عدالت میں ایک مقدمہ بھی زیرسماعت ہے۔

 

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…