اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ٗموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ٗاس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی ٗوسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔عمران احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ 68، اسلام آباد (بوکرہ 37، گولڑہ 27، زیروپوائنٹ16، سیدپور04)، راولپنڈی (شمس آباد30، چکلالہ19)، منڈی بہاوٰالدین، جوہرہ آباد 30، منگلا 16، چکوال 15، سیالکوٹ(کینٹ08، ائیرپورٹ06)، گجرات06، سرگودھا 05، جہلم 04، لاہور(ائیرپورٹ02)، مری، جھنگ 01۔ خیبرپختونخواہ: سیدوشریف23، کوہاٹ 22، ڈی آئی خان 20، ایبٹ آباد05، مالم جبہ04، لویر دیر 02، کالام01 ملی میٹر بارش ہوئی گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ 18، بونجی 05، استور 03، چلاس02۔ کشمیر: گڑھی دوپٹہ05، کوٹلی 02، راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
اگلے تین روز کے اندر ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں