جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کا آخری بیان سامنے آ گیا! کیا کہا؟ جانئے

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا آخری بیان سامنے آ گیا، تفصیل کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ نے قتل سے قبل اپنے آخری پیغام میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے لئے ایک عام لڑکی سے خود مختار عورت بننے تک کا سفر آسان نہیں تھا، زندگی نے انہیں بہت جلد سبق سکھا دیئے۔ اگر آپ مضبوط ہیں تو کوئی آپ کو پیچھے نہیں دھکیل سکتا‘‘ ۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے اپنے قتل سے کچھ عرصہ قبل وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مجھے پاکستانی لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں اور اس کے بعد کہتے ہیں کہ مر کیوں نہیں جاتی۔ یہ پاکستانی عوام کا ڈبل سٹینڈرڈ ہے۔ اگر قندیل بلوچ مر گئی تو 100 سال تک پاکستان میں دوسری قندیل بلوچ نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو سگے بھائی نے قتل کر دیا تھا۔ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

2016-07-16

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…