آخری انٹرویو۔۔۔۔ قندیل بلوچ نے کس چیز کا اعتراف کیا ؟

16  جولائی  2016

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) آخری انٹرویو میں جب قندیل سے اس کے شادی اور بچے سے مطلق سوال کیا گیا تو اس نے روتے ہوے اقرار کیا اور کہا ۔ ہاں یہ بچا میرا ہے اور جب چھ مہینے کا تھا تو مجھے طلاق ہوگیی .. اور بعد میں میں نے بڑی کوشش کی بچے کو حاصل کرنے کے لئے ، بچا حاصل کرنا تو دور کی بات اس کے بعد سے تو میں نے بچے کو دیکھا بھی نہیں .. رپورٹر نے جب سوال کیا کہ اپ تو اب ماشاللہ سے ایک اچھی زندگی گزار رہی ہو تو اب اپ نہیں چاہو گی اپ کا بیٹا بھی ایک اچھی زندگی گزارے تو انہوں نے روتے ہوے کہا کیوں نہیں چاہتی .. میں نے بڑی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی … جب سوال کیا گیا کہ اپ کو بچے کی یاد آتی ہے ؟ تو قندیل روتے ہوے کہنے لگی ہاں کیوں نہیں .یہی چیز تھی جب میری سوچ قندیل کے لئے تبدیل ہویی اور مجھے قندیل سے ہمدردی پیدا ہوئی . ممتا تو ممتا ہوتی ہے چاہے کسی بھی شکل میں ہو . پروردگار قندیل بلوچ کے تمام گناہوں کو معاف فرما دے .. اور جنّت میں اعلی مقام عطا فرماے۔ آمین‎ڈیادر ہے کہ فیس بک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا۔ ملتان پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کیا۔ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کے مطابق قندیل بلوچ گذشتہ ایک ہفتے سے ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن، مظفرآباد میں رہائش پذیر تھیں جہاں ان کے بھائی نے انھیں قتل کیا۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناراض تھا جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
قندیل بلوچ چاند رات سے دو روز قبل ہی اپنے آبائی علاقے آئی تھیں۔ اس سے قبل پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کے نام لکھے گئے ایک خط میں سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی تھی جنھوں نے ان کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا کے ذریعے عام کردیں۔ قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے اور انھیں ان کے موبائل فون نمبر پر دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی کسی قسم کے کوئی سیکیورٹی انتظامات نہیں ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل قندیل بلوچ نے کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین نامی شخص سے شادی کا اعتراف کیا تھا۔واضح رہے کہ کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 22 فروری 2008 کو فوزیہ عظیم (قندیل بلوچ) سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ قندیل پڑھائی کے لیے کالج میں داخلہ نہ کروانے اور رہائش کے لیے کوٹھی نہ لے کر دینے پر انھیں چھوڑ کر پہلے ڈیرہ غازی خان کے دارالامان اور بعدازاں دارالامان ملتان چلی گئی تھیں۔
ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ ملتان کے دارالامان میں رہائش کے دوران قندیل بلوچ کا 11 ماہ کا بیٹا مشال بھی ان کے ساتھ تھا جسے 4 جون 2009 کو عدالت میں بیان دے کر انھوں نے شوہر عاشق حسین کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل قندیل بلوچ کے ایک سابق شوہر بھی منظرِعام پر آئے تھے۔پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جولائی 2003 میں انھوں نے قندیل بلوچ سے کورٹ میرج کی تھی، لیکن ان کے خاندان والوں نے انھیں قبول نہیں کیا تھا، بعدازاں انھوں نے قندیل بلوچ کو طلاق دی تھی۔قندیل بلوچ گذشتہ کافی عرصے سے میڈیا کی خبروں میں اِن تھیں، گذشتہ دنوں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔اس سے قبل قندیل بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…