لاہور(آئی این پی) لاہور سے دبئی جانے والے مسافر نے سامان میں سونا چھپا کر دبئی سمگل کرنے کی کوشش مگر لاہور ائیر پورٹ پر ڈیوٹی عملے کو بھنک پڑنے پرانتہائی چالاکی کے ساتھ ائیر پورٹ کے روانگی لانج سے باہر بھاگ گیا اور اپنے رشتہ دار سے بیگ تبدیل کرکے دوبارہ قطار میں لگ گیا۔لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے مسافر اور سونے کے تاجر طارق محمود نے اپنے سامان میں سونا چھپا کر دبئی لے جانے کی کوشش کی تاہم ڈیوٹی پرموجود اے ایس ایف عملے نے اسکیننگ مشین میں سونے کی نشاندہی ہونے پر جب سامان کھلوانا چاہا تو مسافر طارق محمود نے انتہائی چالاکی کے ساتھ ایئرپورٹ کے روانگی لانج سے باہر کی جانب دوڑ لگا دی اور جلدی سے اپنا بیگ باہر کھڑے رشتے دار سے تبدیل کروا کر خالی بیگ لے کر واپس روانگی لانج کی قطار میں کھڑا ہو گیا۔ واقعے کا علم ہونے کے باوجود اے ایس ایف ڈیوٹی عملہ سونے کے تاجر طارق محمود کا منہ تکتا رہ گیا۔