ملتان (آئی این پی) حالیہ دنوں طالبان کی قید سے بازیاب ہو نے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاجزادے سید علی حیدر گیلانی پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھنے کے لئے لارڈز پہنچ گئے علی قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے تین سال کے بعد طالبان سے بازیابی کے بعد انہیں کرکٹ میچ دیکھنے کا موقع ملا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا کے ذر یعے بھی انہوں نے حوصلہ افزائی کی ان کی محبت کا اظہار یہ ہے کہ طالبان کی قید میں انہوں نے پاکستان کے ورلڈ کپ کی کمنٹری ریڈیو پاکستان کے زریعے سنی اور طالبان کے ساتھ وہ میچ بھی کھیلتے رہے ۔