لاڑکانہ(این این آئی) اسد کھرل کے فرار کے بعد رینجرز ان ایکشن لاڑکانہ میں کاروائیاں اسد کھرل اور طارق سیال کا قریبی ساتھی عابد بگھیو دس افراد سمیت گرفتار اسلحہ بر آمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چار روز قبل رینجرز کی جانب سے گرفتار کیے گئے وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال کے بھائی طارق سیال کے فرنٹ مین کے فرار کے بعد رینجرز ان ایکشن آگئی ہے رینجرز کی جانب سے تحصیل ڈوکری کے گاوں کارانی میں کاروائی کرتے ہوئے سابق یونین کاونسل کے ناظم عابد بگھیو کو دس افراد جن میں عامر بگھیو،ساجد بگھیو،راحب بگھیو،ابراہیم بگھیوشامل ہیں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ہے رینجرز ذرائع کے مطابق عابد بگھیو مفرور اسد کھرل اور طارق سیال کا انتہائی قریبی ساتھی ہے جب کے رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ کی سچل کالونی میں بھی اسد کھرل کے قریبی دوست منصور عباسی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے اعلی افسران کراچی سے لاڑکانہ پہنچے ہیں جس کے بعد نہ صرف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے بلکے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسد کھرل کے فرار میں ملوث بااثر افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا جائے گا۔