اسلام آباد (این این آئی)پانچ مکاتب فکر کے مدارس کا نگراں ادارہ اتحاد تنظیم المدارس فیڈرل بورڈ کے نصاب کو پڑھانے اور اپنانے کیلئے رضامند ہو گیا ہے۔یہ فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت، وفاقی وزیر تعلیم اور انسدادِ دہشت گردی کے قومی ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ اتحاد کے نمائندوں کی ملاقات کے بعد کیا گیا ٗ فیصلے کے تحت طالبِ علموں کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح کے لازمی مضامین جیسا کہ اردو ٗمطالعہ پاکستان اور انگریزی کے امتحانات دینے لازمی ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فیصلے سے قبل اتحاد تنظیم المدارس کے ساتھ بہت عرصے سے بات چیت چل رہی تھی۔یہ اتحاد 90 فیصد مدارس کی نمائندگی کرتا ہے ٗپہلے کئی مدارس میں مزاحمت بھی نظر آتی تھی ٗجیسے انگریزی کے پڑھائے جانے پر تاہم اب انگریزی پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔اتحاد تنظیم المدارس کے زیرِ انتظام پانچ مکاتب فکر کے مدارس میں دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث اور جماعتِ اسلامی کے مدارس شامل ہیں۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بعض وفاق اور مدارس مرکزی دھارے کی تعلیم دے رہے تھے ٗیہ ہماری ضرورت ہے ٗیہ فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں لیا گیا ٗ یہ نصاب میں پہلے سے شامل تھا اور اب بہتر کیا جائے گا اور انٹرمیڈیٹ تک کیا جائیگاانہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کئی حکومتوں نے دنیاوی تعلیم متعارف کرنے کیلئے مذاکرات کیے تھے تاہم وہ ناکام رہے ٗپیپلز پارٹی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی اس پر بات چیت ہوتی رہی تاہم تسلسل نہیں تھا ٗ کئی بحران آتے جاتے رہے اور ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس بار حکومت سنجیدہ نظر آرہی ہے۔مولانا حنیف جالندھری نے کہاکہ ابھی یہ پہلا قدم ہے ٗوسائل اور تربیت یافتہ اساتذہ جیسی تفصیلات پر مزید کام باقی ہے اور اس پر کب تک عمل ہو گا اس پر ابھی وہ مزید تفصیل نہیں بتا سکے۔نیکٹا ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں قریباً 28 ہزار مدارس ہیں۔
پاکستان کے مدارس میں اب کیا پڑھایاجائے گا،بڑا فیصلہ کرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































