منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی ،حساس اداروں نے شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دہشت گرد ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں، جس کے پیشِ نظر حساس اداروں نے شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن دشمن دہشتگردوں نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا کر 10 سے 14 افراد کو خصوصی ٹاسک دیکرکراچی بھیج دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے وابستہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ، ساتھ ہی شاپنگ سینٹرز، پارکس، مساجد اور مارکیٹوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جا ری کی گئی ہیں۔گزشتہ روز میں بھی کراچی میں چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی تھیں۔واضح رہے کہ کراچی میں امن خراب ہونے سے پورا شہر متاثر ہوتا ہے اس لیے عالمی دشمن قوتیں بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کراچی کے امن کو خراب کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، اطلاعات ہیں کہ اس وقت موساد، را ،سی آئی اے، ایف بی آئی ، ایم آئی فائیو اور دیگر ممالک کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے جنہیں کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مختلف اہداف دیے جاتے ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…