اسلام آباد(این این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا ٗبارشوں سے اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗ نشیبی علاقے زیر آب گئے ٗ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ٗ ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے ملحقہ علاقوں میں وارننگ جاری کر دی گئی سوات میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ٗ عوام گھروں میں محصور ہوگئے ٗسیلابی ریلا 3 گاڑیوں اور 2 پاور ہاؤسز کو بھی بہا کر لے گیا۔گزشتہ رات سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے بعد ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث شانگلہ سے گزرنے والے دریا میں طغیانی آگئی ہے ٗسوات میں ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، سوات کے بشام روڈ سمیت دیگر کئی سڑکیں پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ٗ سیلابی ریلا 3 گاڑیوں اور 2 پاور ہاؤسز کو بھی بہا کر لے گیا ٗسوات کے علاقے کروڑہ میں لینڈ سلائنڈنگ کے باعث گاؤں خالی کرالیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ٗ محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال جب کہ خیبرپختونخوا میں ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ٗ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں سب سے زیادہ بارش 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ٗ پنجاب میں سب زیادہ بارش جہلم میں 71 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 70، راولپنڈی میں 59، منگلا میں 48، گوجرانوالا میں 39، منڈی بہاؤالدین میں 30، مری میں 11 اور لاہور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخوا میں سب زیادہ دیر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ٗ مالم جبہ میں 26، سیدو شریف میں 22 اور ایبٹ آباد میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کشمیر کے علاقوں مظفرآباد میں 12، کوٹلی میں 03 اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مون سون بارشیں ٗوارننگ جاری ٗ متعددعلاقوں میں عوام گھروں میں محصور ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کی پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا



















































