اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

امجد صابری کے قتل کا حکم کہاں سے دیاگیا؟گرفتار دہشتگردوں کا دوران تفتیش حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد صابری کے قتل میں کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جوکہ واردات کے بعد شہرسے فرارہوگئے ہیں ۔، ماہ اپریل میں اورنگی ٹاون میں بھی 7 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے ملزمان کاتعلق بھی کالعدم تنظیم سے بتایا گیا تھا اوروہ ملزمان بھی واردات کے بعد شہر سے فرار ہوگئے تھے۔کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس کے ایک افسرنے نام ظاہرکرنے کی شرط پربتایا کہ امجد فرید صابری کے قتل میں کالعدم تنظیم(لشکر جھنگوی) سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جنہوں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ امجد فرید صابری کوان کے 2 ساتھیوں نے قتل کیا،ذرائع نے بتایا کہ امجدصابری کے قتل کے احکام پنجاب سے دیے گئے تھے، قتل کیس کی تفتیش کے دوران بلڈر مافیا کے پہلووں پرتفتیش کی گئی تاحال بلڈر مافیاسے تعلق سامنے نہیں آیا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعدہی اصل وجوہات سامنے آسکے گی کہ امجد کا قتل فرقہ ورانہ دہشتگردی ہے یا کسی سے نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرایا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…