حویلی لکھا ( آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران جیب کٹ گئی پرس میں قومی شناختی کارڈ ،ATMکارڈ کریڈٹ کارڈ کے علاوہ ہزاروں روپے کی نقدی تھی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما نماز جمع کی ادائیگی کے لئے شہر کی مرکزی جامع مسجد میں آئے اور جمعہ کی نماز ادا کی اس دوران مسجد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات سے ملاقات کی اور مرکزی دروازہ سے نکلتے ہوئے جیب کترے نے ان کے جیب صاف کر دی ان کے پرس میں ان کا شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات اور نقدی تھی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے کارکن انہیں مقامی نادرا آفس میں لے گئے اور نئے کارڈ کے اجراء کے لئے ٹوکن لگوا کر انہیں دیا۔