’آپ اپنے الفاظ میرے منہ میں نہ ڈالیں‘ مولانا فضل الرحمن اینکر پرسن پر برس پڑے

15  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اینکر پرسن پر برس پڑے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں جب مولانا فضل الرحمن سے اینکر پرسن نے سوال کیا کہ آپ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور آپ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ آپ پر اتنی زیادہ تنقید کی جا رہی ہے کہ آپ کی کمیٹی مذمتی بیانات سے آ گے نہیں جاتی اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ نے کبھی ان لوگوں سے رجوع کیا جو کشمیر کے معاملے میں بہت ایکٹو ہیں؟ تو مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ آپ ایک مہربانی کریں، آپ جب کمیٹی کی بات کرتے ہیں تو ایسے کرتے ہیں جیسے میں ملک کا وزیر اعظم ہوں، آئی ایس آئی اور وزارت خارجہ میرے ہاتھ میں ہے۔
مولانا فضل الرحمن سے جب اینکر پرسن مہر بخاری نے جب دوران گفتگو سوال کیا تو مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ ’’میری بات تو سنو یار!! میری بات تو سنو‘‘ جس پر مہر بخاری نے کہا کہ میں تو صرف سوال کر رہی ہوں تو مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ آپ سوال نہیں کر رہی ہیں بلکہ آپ اپنی ہی باتیں کئے جا رہی ہیں اور اپنی باتیں ہمارے منہ میں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔آپ مجھ سے سوال نہیں کر رہی بلکہ مجھے تنگ کر رہی ہیں۔ مجھے تنگ نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کی حدود کو سمجھیں ، کشمیر کمیٹی کا کام صرف تجاویز دینا ہے اور مشیر کے طور پر کام کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…