فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)موو آن پا کستان کا چیئر مین کا ملک میں انتشار پھیلا نے کے بعد گرفتاری کے خوف سے ملک سے فرار ہو نے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطا بق موو آن پا کستان کا چیئر مین محمد کا مران ملک بھر میں آرمی چیف کو مار شل لاء کی دعوت دینے کے بعد آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کاروا ئی کے ڈر سے ملک سے دبئی فرار ہو گیا جبکہ موو آن پا کستان کا مبینہ آر گنا ئزر علی ہا شمی زیر زمین چلا گیا۔ ذرائع نے بتا یا کہ موو آن پا کستان کے دفاتر کو بھی تا لے لگ گئے۔
اسلام آباد سیکڑٹریٹ تھا نہ میں موو آن پا کستان کے چیئر مین اور مبینہ آر گنا ئزر کے خلاف سرکار کی مد عیت میں تعزیرات پا کستان کی دفعات120/34 بی 124اے اور505ٹو کے تحت مقد مہ درج ہو چکا ہے۔راحیل شریف کو بینرز کے ذریعے مارشل لاء کی دعوت دینے کے بعد ’موو آن پاکستان‘‘ نامی سیاسی جماعت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
’معاملہ گھمبیر ہو گیا‘ سیاسی جماعت کے سربراہ کا ملک سے فرار ہونے کا انکشاف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں