اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے لاہور ‘ ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر میں آگ لگ گئی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آگ لگنے سے 45 سالہ شخص عامر جسے وزیر اعلیٰ کا ذاتی ملازم کہا جا رہا ہے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق زخمی عامر کو اتفاق ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر میںآگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔