لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے 8جولائی کو سرکاری سطح پر عبدالستار ایدھی ڈے منانے کے لئے قرار دار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئی۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک تیمور کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے چھ دہائیوں سے آخری ایام تک انسانیت کی خدمت کی۔ انسانیت کے مسیحا کے جانے سے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء4 کرے۔ نیز مطالبہ کرتا ہے کہ 8جولائی کو سرکاری سطح پر عبدالستار ایدھی ڈے منایا جائے اور عبدالستار ایدھی کی خدمات اور حالات زندگی کے متعلق تعلمی سلیبس میں شامل کیا جائے۔