کراچی ( آن لائن ) معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کارروائی کرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کا تعلق بلڈرز کے شعبے سے ہے ، اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔