بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

پاکستان بھر کے مسلمانوں کیلئے جمعہ کی نماز کے بعد سنہری موقع جو اس سال دوبارہ نہیں آئے گا

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اس جمعۃ المبارک یعنی 15جولائی 2016ء کو دوپہر کے وقت سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر ہو گا اور یہ وقت قبلہ کی درست سمت کے تعین کے لئے سنہری موقع ہو گا۔ رواں سال کے دوران یہ موقع دوسری اور آخری مرتبہ آرہا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعۃ المبارک کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 27 منٹ پر سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر ہو گا۔ پاکستان میں یہ وقت2 بجکر 27 منٹ ہو گا۔ جب سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر ہو گا تو جغرافیائی لحاظ سے مکہ سے دور دراز کے خطوں میں بسنے والے لوگ قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر ایک چھڑی کو زمین پر عمودی طور پر نصب کیا جائے، یعنی اس کا بالائی سرا آسمان کی جانب ہو، تو سعودی وقت کے مطابق 12 بجکر 27 منٹ پر قبلہ کی سمت اس چھڑی کے سائے سے عین مخالف سمت میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…