جمعہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2025 

کشمیر میں جاری بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) جماعۃالدعوۃ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی اپیل پر کشمیر میں جاری بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا، لاہور، اسلام آباد، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،ریلیاں نکالی جائیں گی اور کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی،لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں ہو گا۔حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اوربین الاقوامی دنیا کی بے حسی کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ملک بھر کی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مسئلہ کشمیر پر جرأتمندانہ بیان لائق تحسین ہے ۔حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کا مسئلہ او آئی سی اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں اٹھائے اوراس سلسلہ میں بہت زیادہ آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔بانکی مون کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں بیان دیکر ان کی اشک شوئی کی کوشش کرنا کافی نہیں ہے۔ انڈیا پر دباؤبڑھایاجائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نکالے اورنہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جس قدر قتل عام ہو رہا ہے ،ہسپتالوں میں گھس کر لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور پرامن مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں اس کی پوری دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال سے سینکڑوں نوجوان اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت کو نظربند اور جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ شہداء کے جنازوں پر فائرنگ اور فرضی جھڑپوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں پوری دنیا کو جگانے کے لئے پاکستان کے میڈیا ،حکومت اوراداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی دہشت گرد نہیں تھا ،وہ کشمیر کا کیس دنیا کے سامنے پیش کر رہا تھا۔سوشل میڈیا پر خواتین کی بے حرمتی،ظلم وستم کو دنیا کے سامنے دکھا رہا تھا۔آج کشمیر کا ہر نوجوان سڑکوں پر آ چکاہے۔جب مظالم کی انتہا ہوتی ہے تو یہی رد عمل ہوتا ہے۔لوگ جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہندوستان پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے پروپیگنڈے کی پرانی سیاست کر رہا ہے لیکن اب انڈیا کا پروپیگنڈہ نہیں چلے گا۔دنیا کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا،اب یہ سمجھنا چاہئے کی کشمیریوں کی تحریک کشمیریوں کی ہی ہے۔حکومت پاکستان دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے۔حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے کراچی سے پشاور تک ملک کے کونے کونے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہوں تاکہ دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…