اسلام آباد (این این آئی)حریت کانفرنس کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ چھ سال سے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی ٗ ہمیں معلوم ہے (آج)جمعہ کی نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ایک انٹرویومیں نے انہوں نے بتایا کہ چھ سال سے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی ٗ سید علی گیلانی کو بھی تین سال سے مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ٗ یاسین ملک کو ہر دوسرے روز گرفتار کرلیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ (آج)جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہاکہ ہمیں ماتم کرنے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ٗپیلیٹ گن سے92افراد کی آنکھوں کی روشنی متاثر ہو چکی ہے ایک سوال پر اننہوں نے کہاکہ بھگت سنگھ جیسے لوگ اوروں کی نظر میں دہشتگرد لیکن بھارت کی نظر میں ہیرو تھے ٗبھارت بھگت سنگھ،سبھاش چندربوس کوآزادی پسندکہہ سکتاہے توبرہان وانی کیوں نہیں؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے چالیس کے قریب جوان شہید ہو چکے ہیں ٗبھارتی فوج ہٹائی جائے انہوں نے کہاکہ برہان وانی پاکستان نہیں گیا ٗبندوق پاکستان سے نہیں لایا میر واعظ عمر فارو ق نے کہاکہ بھارتی حکومت نے طاقت کے بل پرکشمیریوں کے حقوق سلب کرلیے ہیں ٗ عالمی برادری نوٹس لے ۔