اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے ملزم مسیحی نوجوان ندیم جیمز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ندیم پر الزام ہے کہ انھوں نے موبائل فون سے ایک وٹس ایپ پیغام آگے فارورڈ کیا جو مبینہ توہین آمیز الفاظ پر مبنی تھا۔35 سالہ ندیم کے خلاف سرائے عالمگیر کے محلہ یعقوب آباد کے رہائشی یاسر بشیر کی شکایت پر تھانہ سٹی صدر میں توہین رسالت کے قانون کی دفعات کے تحت 10 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے ندیم روپوش تھا۔