کوٹلی (آن لائن)آزاد کشمیر کوٹلی حلقہ ایل اے 11 کے آزاد امیدوار نعیم منصب داد مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ اقبال کے حق میں دستبردار ہوگئے۔آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی چڑھوئی میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نعیم منصب داد نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ ا قبال کی غیر مشروط حمایت کااعلان کیا۔ نعیم منصب داد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میجر (ر) راجہ منصب داد کے صاحبزاد ے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کے امیدوار بھی تھے راجہ اقبال کو مسلم لیگ(ن) کا انتخابی ٹکٹ دے دیا گیا ۔نعیم منصب داد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتر آئے تاہم کوٹلی چڑھوئی میں مسلم لیگ(ن) کے بہت بڑے عوامی جلسے میں نعیم منصب دادنے اپنے ہزاروں نوجوانوں سمیت مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔جلسے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری سیدڈاکٹر آصف کرمانی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما نصیب اللہ گردیزی، نعیم منصب داد، راجہ اقبال او ردیگر نے خطاب کیا۔