لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام حرم نبویؐ ، سعودی عرب کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور کشمیر میں بڑھتی ہوئی ہندوستانی جارحیت کیخلاف کل 15 جولائی بروز جمعۃ المبارک بوقت:01:00بجے دوپہر جامع مسجدنہر والی جلو موڑ لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی جائیگی۔جس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمدطاہر محمود اشرفی خصوصی خطاب کریں گے۔