منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کی شکل غور سے دیکھو تو ایسے لگتا ہے جیسے۔۔۔! وزیر قانون کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے بینرز لگوانے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا قطعی طور پر کوئی ہاتھ نہیں، الزمات سراسر بے بنیاد ہیں ، بینرزلگانے والا امبر شہزادے کی طرح ایک بے حیثیت آدمی ہے ، اس طرح کے کام کر کے مرکز نگاہ بننا چاہتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو حکومت کی دعوت دینے والے بینرز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لگائے جانے کا الزام اپوزیشن نہیں بلکہ اعتزاز احسن لگا رہے ہیں ،وہ ایک ہی سانس میں وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کا حساب مانگتے ہیں اور دوسری سانس میں زرداری کی کرپشن کا دفاع کر تے ہیں ، ان کا چہرہ غور سے دیکھیں تو ان کا ضمیر ان کے چہرے پر جو تے برسا رہا ہوتا ہے ، جوتوں کی اس قدر زیادہ تعداد سے کہی ان کی موت واقع نہ ہوجائے ۔ اللہ ان پر رحم کر ے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بینرز لگانے والے شخص کو ذاتی طورپر جانتا ہوں ، اس نے سال 2013ء میں میری دو مرتبہ دعوتیں کیں اور مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ لینے کی خوہش ظاہر کی لیکن ہم نے اس کو ٹکٹ نہیں دیا ، یہ ایک امبر شہزادہ کی طرح ایک بے حیثیت آدمی ہے، نو دولتیا ہے اور دولت کے بل بوتے پرہی اس طرح کا کردار اداکر کے مرکز نگاہ بننا چاہتا ہے ، اس کامقصد ہی یہی ہے کہ اس کو گرفتارکیا جائے تاکہ وہ مرکزیت اور اہمیت حاصل کر سکے ، اس شخص کا قطعی طورپر دور دور تک مسلم لیگ (ن)سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس کو گرفتار کر کے ملک کی یا جنرل راحیل شریف کی کوئی خدمت نہیں ہوگی ، ایسے لو گوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بینرزلگوانے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا قطعی طورپر کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…