کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے فلاحی کاموں اور سادگی کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کراچی کی ایک مشہور شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے بورڈ نصب کردیئے گئے ہیں۔ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)نے عبدالستار ایدھی کو انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر فیز VIII میں واقع ایک طویل شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ان کے نام کے بورڈز بھی نصب کردیئے ہیں۔
ڈی ایچ اے حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایدھی صاحب کی انسانیت کے لئے 50 برس سے بھی زائد عرصے پر محیط خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو ہر قسم کے لسانی، نسلی، مذہبی یا علاقائی تعصب سے بے نیاز ہیں۔ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق بیچ ایوینیو کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی ایوینیو رکھ دیا گیا ہے، یہ شاہراہ 5 کلومیٹر طویل ہے جو خیابان اتحاد سے دو دریا تک جاتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کی سب سے بڑی شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ 4 جولائی کو کیا گیا تھا اور اب باقاعدہ طور پر شاہراہ پر بورڈز نصب کردیئے گئے ہیں۔
ایک مشہور شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر کے بورڈ نصب کردیئے گئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/Edhi.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں