اسلام آباد/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشین گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی والے تیار رہیں ، تیز بارش کی پیش گوئی ہے ، موسم کی خبر دینے والے ادارے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مون سون کا نیا سسٹم ملک میں تباہی مچانے کو تیار ہے۔ آج کراچی میں کھل کر بارش ہو گی۔ تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات نہ ہو سکے۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز برسات کا امکان ہے۔ حیدر آباد ، بدین ، میرپور خاص میں بھی ابر رحمت برسے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، خیبرپختونخوا ، قلات ، نصیرآباد ، مکران اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خطرناک تباہی۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/rain-in-lahore.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں