راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی طیارے حاصل کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ہمارا جے ایف 17 تھنڈر پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایئرچیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی کے نورخان ایئربیس کا دورہ کیا اور برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ائیرفورس شو فئیرفورڈ رائل انٹرنیشنل ائیرشومیں شرکت کرنے والے پاکستان کے ‘‘سی ون تھرٹی’’ کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سیکڑوں طیاروں کو شکست دے کر ٹرافی جیتنے پرعملے کو مبارکباد بھی دی اوران کے حوصلے کو بھی سراہا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ون تھرٹی نے شو میں مسلح افواج اور قوم کی نمائندگی کی، طیارے کا ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے اعزازہے جب کہ پاک فضائیہ نے مثالی کارکردگی کو ایئرشو میں برقراررکھا۔ سی ون تھرٹی کے ذریعے ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم یکجا ہیں۔ائیرچیف مارشل نے کہا کہ تینوں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں مسلح افواج اور قوم کا اتحاد مثالی ہے۔
ایئرچیف نے کہاکہ ایئرشو میں 50 ممالک کے جدید طیاروں میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کامیابی ایک اعزاز ہے طیارے پر ضرب عضب کے حوالے سے آرٹ واک دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عزم اجاگر کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ضرب عضب آخری دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں مزید طیاروں کی ضرورت ہے، اس کے لئے حکومت اور عالمی اداروں سے بات چیت چل رہی ہے۔ بھارت کے جنگی طیارے حاصل کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ ہمارا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اپنی مثال آپ ہے اور پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے C-130 جہاز نے کامیابی حاصل کی تھی اس شو میں 50 سے زائد ممالک کے جدید جہازوں نے حصہ لیا تھا ۔
سینکڑوں ممالک کو شکست۔۔بھارت جتنے مرضی طیارے لے‘ پاک فضائیہ کے سربراہ کا زبردست بیان
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/shoail-aman-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں