کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے میں لوگوں کی پریشانی پر ان سے معذرت خوا ہ ہیں تاہم ایدھی صاحب کی قبر پر لوگ جب آنا چاہیں آسکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ جنازے میں بہت زیادہ سکیورٹی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اس پریشانی پر وہ لوگوں سے معافی چاہتے ہیں۔فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو چلانے کا وڑن وہی ہے جو ایدھی صاحب کا تھا اور لوگوں کو وہی عزت اور احترام دیں گے جو ایدھی صاحب کی زندگی میں تھا۔ ہمیشہ عبدالستارایدھی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا تاہم ایدھی فاؤنڈیشن کو درپیش تمام چیلنجر کا سامنا کریں گے۔ تصادم کی طرف نہیں جائینگے ،ادارے کے وسائل تصادم میں ضائع نہیں کرینگے۔