جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جب گلے میں پہننے والے ایک ’’لاکٹ‘‘ نے خاتون کی جان بچائی! حیرت انگیز واقعہ

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی ایک حیرت انگیز مثال مظفر نگر میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک خاتون کی گردن کا نشانہ لے کر کیا گیا فائر لاکٹ پر لگے پینڈینٹ سے رک گیا اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ بھارتی شہر مظفر نگر میں پیش آنے والے اس واقعے میں شبنم نامی خاتون کی جانب سے پسند کی شادی کرنے پر اس کے بھائی نے ناراضگی اور طیش کا اظہار کیا اور اپنی بہن شبنم پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی عین حلق کا نشانہ لے کر داغی گئی لیکن وہ گولی ٹھیک سنہرے پینڈینٹ پر لگی جو شبنم نے گلے میں پہن رکھا تھا۔
پسند کی شادی سے ناراض شبنم کا بھائی نعیم عید کی نماز کے بعد پستول لے کر اپنی بہن کے گھر گیا اور خاندان سے بغاوت کرکے شادی کے پاداش میں اپنی بہن پر فائرنگ کردی۔ بھائی کی فائرنگ سے ایک گولی شبنم کے گلے میں پہنے لاکٹ پینڈینٹ سے ٹکرا کر دوسرے زاویے میں گھوم گئی اور اس طرح وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تاہم اس واقعہ میں خاتون کی گردن پر کچھ زخم آئے ۔

 

Bullet-at-Locket

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…