جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پنجاب بال بال بچ گیا ، کیا ہونے والا تھا ؟ حساس اداروں کی اہم کارروائی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی بندر روڈ پر کی گئی جس میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں ادریس، غلام دستگیر اور طاہر یوسف کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم انہیں پہلے ہی گرفتار کرکے دہشت گردی کے کسی بھی بڑے واقعے کا پہلے ہی تدارک کرلیا گیا، ملزمان سے تفتیش کاعمل جاری ہے جس کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں یا معاونت کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔دوسری جانب پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں سی آئی اے نے خفیہ اطلاع پر ایمن آباد دروازے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے، پولیس کے مطابق برآمد کیا جانے والے علاقہ غیر سے لایا گیا ہے جو تخریب کاری میں استعمال کرنے کے لیے جمع کیا جارہا تھا۔ڈی ایس پی عمران عباس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، کارروائی کے دوران 16 جدید رائفلزم 9 چھوٹے ہتھیار اور 6 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔گرفتار ہونیوالے دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریبی کاروائیاں کرنے والے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…