جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو جانتی تک نہیں۔۔۔ حیران ہوں کہ۔۔۔ مبینہ اہلیہ کا حیرت انگیز بیان

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی تصویروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار فوادچوہدری نے عمران خان کی مبینہ اہلیہ افشاں مسعود سے پوچھا کہ آپ عمران خان کو کب سے جانتی ہیں؟ اور اگر نہیں جانتی تو میڈیا پر چلائی جانے والی تصویروں کے پر آپ کیا ایکشن لیں گی؟ جس کے جواب میں افشاں مسعود کا کہنا تھا کہ میں نہ تو عمران خان کو جانتی ہوں میں حیران ہوں کہ میری صبح سے میڈیا پر تصویریں چلائی جارہی ہیں اور مجھے لوگوں کے فون کالز آرہی ہیں۔
ہمارا ایسی فیملی سے تعلق ہے جس میں ان چیزوں کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور ہم ان چیزوں کوافورڈ نہیں کر سکتے ۔ میں نے اپنے وکیل سے بات کی ہوئی ہے اور میں واپس آتے ہی ان کے خلاف کاروائی کروں ، اس کی وجہ سے میری فیملی اور میرے بچے بہت پریشان ہوئے ہیں ،میں حیرت زدہ ہوں کہ میڈیا والے کسی کی بھی عزت کی پروا نہیں کرتے یہ کسی کی عزت اچھا ل کر رکھ دیتے ہیں۔ پوچھے گئے ایک اور سوال میں جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میں چھٹیوں میں اپنے بچوں کے ہمراہ لندن آئی ہوں ، یہ ایک اتفاق ہے ، میں ایک ہاؤس وائف ہوں اور میرا ایک شریف فیملی سے تعلق ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…