لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کوتحریک انصاف کے علاوہ مانیکا خاندان کے سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی تردید کر دی‘احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے شادی نہیں کی‘ کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی خاور مانیکا کی سالی مریم سے ہوئی ہے لیکن خاور مانیکا کی کوئی سالی ہے ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانیکا فیملی کے اہم رکن سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے عمران خان کی مانیکا فیملی میں تیسری شادی کے چرچوں کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے کوئی شادی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی خاور مانیکا کی سالی مریم سے ہوئی ہے لیکن احمد رضا مانیکا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔احمد رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کی کوئی سالی ہی نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی سے عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کریں گے۔قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔ جبکہ ان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے شادی کی نہ تو پہلے بات کی اور نہ اب مجھے ان باتوں کا کوئی علم نہیں۔
عمران خان کی تیسری شادی ، مانیکا خاندان کا زبردست موقف سامنے آگیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/03-14.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں