چینگ ڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ ، یہ ضرب المثل گذشتہ روز چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے علاقے یا آن سے گزرنے والی اس مسافر بس پر صادق آتی ہے جس میں 42مسافر سوار تھے کہ وہ صرف 17سیکنڈ کے وقفے سے موت کے منہ سے بچ نکلے ۔تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بس جس میں 42افراد سوار تھے یا آن ہائی وے پر پوری رفتار سے جارہی تھی کہ سڑک ساتھ پہاڑ سے چند پتھر لڑھک کر سڑک پر آنے لگے ،59سالہ ڈرائیور ہوانگ گاؤ کوآن نے حالات کو بھانپتے ہوئے بس فوراً روک لی ، بس کے رکتے ہی 11ہزار مربع میٹر کا ایک پہاڑی تودہ بس کے سامنے سڑک سے آگرا ، بس رکنے اور پہاڑی تودہ کے گرنے میں صرف 17سیکنڈ کا وقفہ تھا اگر ڈرائیور کی چھٹی حس اسے بس روکنے پر آمادہ نہ کرتی تو نہ صرف یہ بس مکمل طورپر پہاڑی تودے کے نیچے آ کر تباہ ہو جاتی بلکہ 42قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتیں ، ڈرائیو ر نے جونہی بس کو بریک لگائی خوف سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں لیکن جب چند لمحوں بعد ان کے سامنے سڑک پر ایک بڑا پہاڑی تودہ آگر
ا تو انہوں نے ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے فوری فیصلہ کر کے ان کی جان بچا لی ۔ ایک مسافر نے کہا کہ ہم اپنی زندگیاں ڈرائیور ہوانگ کے نام کرتے ہیں جبکہ ایک مسافر نے اس سارے واقعہ کو فلم بند بھی کیا جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ 42مسافروں کی زندگی اورموت کے درمیان صرف 17سیکنڈ کا فاصلہ رہ گیا تھا ، سچ ہے کہ ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ ، چین بھر میں سوشل میڈیا پر ڈرائیور ہوانگ کو ہیروقرار دیا جارہا ہے۔ ڈرائیور ہوانگ نے بعد ازاں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے سڑک اور اس کے ماحول کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے اور خطرے کی صورت میں گاڑی بھگانے سے گاڑی روک لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میر ی زندگی میں کئی خطرناک لمحات آئے ہیں گذشتہ رات بھی میں نے خواب دیکھا تھا کہ میں مٹی کے ایک تودے کے نیچے دب گیا ہوں ، اس لئے میں زیادہ محتاط تھا ۔
جب 42مسافر وں کی زندگی اور موت میں 17سیکنڈ کا فاصلہ تھا ڈرائیور نے بریک لگائی تو کیا ہوا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا



















































