جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عوام تیار ہوجائیں!نادرا کا قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو بھی کمائی کا ذریعہ بنانے کافیصلہ

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )نادرا نے قومی شناختی کارڈز کی دوبار تصدیق کے عمل کو بھی کمائی کا ذریعہ بنانے کافیصلہ کرلیا ۔چیئرمین نادرا نے وزارت داخلہ سے فی خاندان تصدیق کے 15روپے مانگ لئے ہیں۔تصدیق پر اٹھنے والے والے اخراجات شہریوں سے بھی وصول کرنے کی تجویز زیرغورہے، وفاقی وزیرداخلہ نے معاملے کے حل کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔منگل کوسرکاری ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو یکم جولائی سے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن12روز گزرنے کے باوجود نادرا کی طرف سے ابھی تک شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لئے نادرا کی طرف سے ایس ایم ایس نہیں کیا گیا،یہ ایس ایم ایس خاندان کے سربراہ کو کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کو ابھی تک اس لئے شروع نہیں کیا کہ اس مہم پر اٹھنے والے اخراجات نادرا نے وزارت داخلہ سے مانگ رکھے ہیں اور فی خاندان15روپے وزارت داخلہ کو ادا کرنے کا کہاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کا ایک اجلاس بھی ہوا ہے جس میں ابھی تک یہ معاملہ حل نہیں ہوسکاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق کے عمل پر آنے والے اخراجات شہریوں سے وصول کرنے کی تجویز زیرغور ہے اور اس کے لئے موبائل فون کمپنیوں کو ایس ایم ایس کی مد میں وصولیوں کا ٹاسک دیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…