جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

کراچی،معروف عالم دین دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق،متعددزخمی

datetime 12  جولائی  2016 |

کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب جاں بحق ہوگئے۔منگل کو ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 صدیق اکبر مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا حبیب جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق وقوعہ سے دو گولیوں کے خول ملے ہیں۔ایس ایچ او چوہدری شاہد کے مطابق عینی شاہد نے بیان دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام معراج ہے جبکہ ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ ہم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معراج کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم اس نے ابھی تک قتل کا اعتراف نہیں کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فرقہ واریت ہے یا کوئی زاتی رنجش اس حوالے سے تحقیات جاری ہیں، مقتول کا تعلق رحیم یار خان جنوبی پنجاب سے تھا اور گزشتہ 15سالوں سے وہ مذکورہ مسجد سے وابستہ تھے اور تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے والد تھے۔دوسری جانب سچل کے علاقے میں موسمیات چورنگی کے قریب سرکاری کیش لوٹنے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوااور ایک زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی زخمی حالت مین گرفتار کرلیاگیا ہے ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ادریس اورزخمی کی شناخت فیصل کے نامو ں سے ہوئی ہے ، دونوں سرکاری اہلکار ہیں جبکہ ڈاکو کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ جبکہ سعیدآباد تھانے کی حدود نیول کالونی میں منگل کی صبح26سالہ شفیق ولد جمل بلوچ نے مبینہ طور پر اپنے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی،متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او غفار کورائی کے مطابق متوفی نے پہلے اپنے ہاتھ کی نس کاٹی اور اسکے بعد چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…