جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اہم رہنما کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد کو بلاک 6 فیڈرل بی ایریا سے گرفتار کر لیا ہے۔ اظہار احمد خان ایم کیو ایم کے رہنما عبدالحسیب کی عیادت کے لیے ایف بی ایریا میں انکے گھر گئے تھے ۔ انہیں عبدالحسیب کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کواپنی تحویل لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اظہاراحمد خان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے اوراس سے قبل پارٹی ٹکٹ پر سائٹ ٹاؤن کے ناظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہار خان ایک طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم تھے اورحال ہی میں لندن سے کراچی واپس آئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور قمرمنصور کو بھی رینجرز حراست میں لے چکی ہے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب رینجرز نے اب تک گرفتاری کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…