جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر منفی میسج کے بارے میں مفتی منیب الرحمن کا وضاحتی بیان

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی صاحب کے انتقال پر مجھ سے نماز جنازہ پڑھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو میں اس وقت اپنے ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد میں تھا۔ میں نے بتایا کہ چند گھنٹوں میں میرا کراچی پہنچنا عملاً ممکن ہی نہیں ہے۔ تقریباً تمام نیوز ٹیلیویژن چینلز دن بھر مجھ سے رابطہ قائم کرتے رہے، میں نے تمام چینلز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی خدمات اور دکھی انسانیت کی مدد کے حوالے سے ان کی بے لوث خدمات کی تحسین کی اور میرے Beepers کو چینلز کے ریکارڈ سے چیک کیا جا سکتا ہے۔میں نے اس موقع پر ان کے مذہبی نظریات کے بارے میں مثبت یا منفی سرے سے کوئی تبصرہ کیا ہی نہیں، ایک لفظ تک نہیں بولا، نہ ہی کسی اخباری رپورٹر سے میرا کوئی رابطہ ہوا۔ صرف سماء چینل کا نمائندہ کیمرے کے ساتھ آیا اور میرے تاثرات ریکارڈ کرائے۔ میں اپنے دور افتادہ گاؤں میں اپنے والدین اور اکابر کے مزارات پر فاتحہ پڑھنے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر ایبٹ آباد میں مجھے ایک دوست نے ایس ایم ایس ارسال کیا کہ آپ کے نام سے سوشل میڈیا پر روزنامہ ایکسپریس کے نامہ نگار شکیل رضوی کی رپورٹ کے حوالے سے ایک منفی میسج چل رہا ہے، یہ سرا سر جھوٹ ہے، اِتّہام ہے اور بہتان ہے۔ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے رجوع کر رہا ہوں کہ وہ اس کی تحقیق کریں کہ یہ سازش کس نے کی ہے اور اس فتنہ انگیزی کے پیچھے کس کا ہا تھ ہے۔ میراآفیشل پیج Mufti Muneeb-ur-Rehman Office کے نام سے ہے ۔ اس کے علاوہ جس قدر پیج میرے نام سے منسوب ہیں ،سب جعلی ہیں اور اُن سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…