جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آئندہ چوبیس گھنٹے،محکمہ موسمیات نے خطرناک وارننگ جاری کردی

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوچکا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بنے گا ٗکراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ جات ایمرجنسی نافذ کردی ٗملک میں جاری مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ٗکئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ٗوارننگ جاری کر دی گئی۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جو مٹھی، تھرپارکر، ننگر پارکر، میر پور خاص، بدین اور حیدرآباد میں بارش برساتا ہوا کراچی میں داخل ہوگا۔ ہوا کا یہ کم دباؤ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا باعث بنے گا۔دوسری جانب کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ جات ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظربلدیہ عظمیٰ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، متعلقہ محکموں کے تمام افسران اور اہلکار بر وقت حاضر ہوں گے، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر سٹی وارڈن تعینات کر دیئے گئے ہیں، عوام ریسکیو ایمبولینس کے لیے 1122 ٗ فائر بریگیڈ کیلئے 16 پر رابطہ کریں۔دوسر جانب ملک میں جاری مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ٗکئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا فلڈ سیل کے مطابق دریائے پنجکوڑا میں دیرکے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 11 ہزار 595 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ٗ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 50 ہزار 600 کیوسک رکارڈ کیا گیا دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اورگڈو پربھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 2 لاکھ 75 ہزار 100 اور اخراج 2 لاکھ 67 ہزار600 کیوسک ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، اس وقت بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار260 جب کہ اخراج 2 لاکھ 96 ہزار 49 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 38 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے، جس کے بعد سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جہاں کوٹری پانی کی آمد66 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار511 فٹ ہے ٗ ڈیم سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 12 ہزار200 کیوسک ہے ٗمنگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار 220 فٹ ہے ٗ پانی کی آمد 37 ہزار285 اور اخراج 15 ہزارکیوسک ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس سندھ اور بلوچستان میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…