جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے کونسلر خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھنامہنگا پڑ گیا

datetime 12  جولائی  2016 |

گوجرانوالہ(این این آئی)یونین کونسل نڈالا سندھواں سے کامیاب ہونے والا تحریک انصاف کا واحد جنرل کونسلر اختیارات نہ ملنے پر خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا۔ اطلاعا ت کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل فیروز والہ کی یونین کونسل نڈالا سندھواں میں لیاقت علی نامی جنرل کونسلر خود کشی کیلئے موبائل سیلولر ٹاور پر چڑھ گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی یونین کونسل میں تحریک انصاف کا واحد کامیاب امیدوار ہے ٗعوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ اسے کامیاب کرایا ہے لیکن اختیارات نہ ملنے کے باعث وہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتا، جس پر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے شرمندگی سے بچنے کیلئے وہ خود کشی کو ترجیح دے رہا ہے تاہم لوگوں نے منت سماجت کرکے لیاقت کو خودکشی کی کوشش سے باز رکھا اور اسے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب پولیس نے خود کشی کی کوشش کرنے والے جنرل کونسلر کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ فیروز والا کا کہنا ہے کہ جنرل کونسلر کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی اور ملزم اپنا موبائل فون بند کرکے گھرسے غائب ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…