جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا،رزلٹ کی تفصیلات جاری

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ٗ سائنس و آرٹس گروپ میں پہلی تمام پوزیشنیں طالبات نے حاصل کرلیں۔ منگل کو وفاقی تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر وزیرمملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ امتحانات میں 63711ریگولر طالب علموں میں سے 58081کامیاب ہوئے ٗ کامیابی کا تناسب91.16فیصد رہا جبکہ 19183پرائیویٹ امیدواروں میں سے 7809پاس ہوئے۔ کیابی کا تناسب 40.71فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں آرمی پبلک سکول و کالج برائے خواتین پشاور کینٹ کی طالبہ منائل عامر نے 1032نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی پبلک سکول و کالج حیدر آباد کینٹ کی عروج فاطمہ 1031 اور ایچ آئی ٹی ای سی سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ کی ایمن گل 1031نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہیں۔ تیسری پوزیشن 1030نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تین طالبات آرمی پبلک سکول طفیل روڈ لاہور کینٹ کی اریشہ احسن، آرمی پبلک سکول ملتان کینٹ کی حفضہ سعید اور آرمی پبلک سکول ملتان کینٹ کی اریج مشرف نے حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنیں فوجی فاؤنڈیشن کالج برائے خواتین نیولالہ زار راولپنڈی کینٹ کی طالبات نے حاصل کیں۔ اریج ساجد نے 985نمبر کے ساتھ پہلی، بریرہ ساجد 982نمبر لے کر دوسری اور رابعہ عمران 977نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ زندگی میں بھی اسی محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں، پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچے ہمارا فخر ہیں۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ کامیاب نہ ہونے والے طلباء و طالبات ہار نہ مانیں اور مزید محنت کر کے کامیابی حاصل کریں۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی انہیں کامیابی پر مہمان خصوصی کی جانب سے پھول پیش کیے گئے۔ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اساتذہ اور والدین کی محنت کا صلہ قرار دیا اور مستقبل میں بھی اسی محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ریگولر طلبہ کے رزلٹ کارڈ ان کے تعلیمی اداروں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کے رزلٹ کارڈ ان کے پتوں پر ارسال کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkسے معلوم کئے جا سکتے ہیں جبکہ طلبہ 5050پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…