جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

کچھ وفاقی وزیر بھارت کیلئے کام کررے ہیں ،اہم سیاسی جماعت کے رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ ہے ٗ ہمارے کچھ وفاقی وزیر بھی بھارت کیلئے کام کرتے ہیں۔ منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر پاکستان کو کوئی فوری اقدام اٹھانا ہوگا اور اس معاملے کو فوراً اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے ٗہم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارتی مظالم کی نشاندہی کے لیے خط لکھ دیا ہے اور خط میں بھارتی مظالم پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ ہے، افغان صدر اشرف غنی پارسا بن کر پاکستان پر الزامات عائد کررہے ہیں وہ کبھی بھی پاکستان سے وفا نہیں کرسکتے ٗ بھارت قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارا دشمن ہے ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ اشرف غنی اور ہمارے کچھ وفاقی وزیر بھارت کے لئے کام کرتے ہیں، ہم نے کبھی بھی اچھے اور برے طالبان کی بات نہیں کی، یہ بات سب سے پہلے حامد کرزئی نے کی تھی۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ حقانی نیت ورک سے لے کر تمام طالبان رہنما قندھار میں موجود ہیں امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی صف میں شامل نہ کرے۔ پاکستانی اور افغان طالبان کبھی بھی مذاکرات نہیں چاہتے وہ صرف لڑائی چاہتے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کسی لڑائی کے متحمل نہیں اس وقت ہمیں امن کی اشد ضرورت ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس پر اپوزیشن اور حکومت کو درمیانی راستہ نکالنے کے لئے کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا اگر ابھی بھی کوئی قانون بنالیا جائے تو آئندہ پانامالیکس جیسے واقعات نہیں ہوں گے جس انداز سے ٹی او آرز کمیٹی بنی اس کا کوئی سربراہ نہیں تھا اور ہم کشتی پار لگتے نہیں دیکھ رہے کیونکہ ملاح کے بغیر کشتی نہیں چلتی ۔عمران خان کی شادی کے حوالے سے رحمان ملک نے کہاکہ اگر چیئر ین تحریک انصاف نے شادی کرلی ہے تو دعا کرتا ہوں کہ وہ قائم رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…