منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی ،معروف فیملی کے بارے میں افواہیں،حقیقت سامنے آگئی

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں ، عمران کی ممکنہ تیسری دلہن کا تعلق پاکپتن کی مانیکا فیملی سے ہے،ترجمان تحریک انصاف اور عطا مانیکا نے عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان مانیکا خاندان کی بہو بشری المعروف پنکی کو اپنا روحانی گرو مانتے ہیں جو کسٹمز آفیسر خاور فرید مانیکا کی اہلیہ ہیں ، وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وظیفے بتاتی ہیں ۔ ان کے کہنے پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دلہن بشری کی چھوٹی بہن ہے ، ان کا نام مریم ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے لودھراں انتخابات میں بشری سے دعا بھی کرائی تھی ۔ بشری نے لودھراں انتخاب میں کامیابی کی نوید دی تھی اس لیے عمران خان بشری کے مزید معتقد ہو گئے تھے۔عمران خان کو بشری المعروف پنکی دم کرکے ایک انگوٹھی بھی دی ہے جو انہوں نے آجکل پہن رکھی ہے جسے وہ کسی صورت نہیں اتارتے۔تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور وہ لندن اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے شادی سے متعلق ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے۔انہوں نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2طلاقوں کے بعد اب شادی پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے ، وہ تیسری بارشادی کا سوچ رہے ہیں کیونکہ ہمت ہارنا ان کی فطرت نہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی سے لاعلم ہیں اور عمران کی طرف سے بہنوں کو شادی کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔دوسری طرف عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر عطا مانیکا نے بھی لاعملی کا اظہار کیا ہے ۔ عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ بشری کی بہن العین یونیورسٹی ابو ظہبی میں ملازمت کر رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان دو مرتبہ شادی کے ہندھن میں بندھ چکے ہیں۔عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ تھیں جن سے ان کی شادی 1995ء میں ہوئی جس کا اختتام 2004ء میں طلاق پر ہوا۔عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 17اور 19سال ہیں۔اس کے بعد عمران خان کی 2015ء میں ریحام خان کے ساتھ شادی ہوئی اور اسی برس اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…