جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی تیسری شادی،ماڈل قندیل بلوچ حد سے آگے بڑھ گئی

datetime 12  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی)عمران خان کی تیسری شادی،ماڈل قندیل بلوچ حد سے آگے بڑھ گئیں،عمران خان کو بددعائیں،ماڈل قندیل بلوچ نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی بھی کامیاب نہ ہو ، عمران خان سے شادی کرنا میری خواہش تھی مگر میرے ارمانوں پر چھری چلا دی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے سچی محبت کرتی ہیں اور ان سے شادی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواب تھا ۔وہ عمران خان کی محبت میں ہی لاہور میں ان کے گھر کے باہر ان کا انتظار کرتی تھیں لیکن عمران خان کی جانب سے انہیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ مجھے ان کی تیسری شادی کا سن کو بے حد دکھ ہوا ہے ، میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتی تھی مگر انہوں نے میرا دل توڑ کر کسی اور کو اپنا جیون ساتھی منتخب کر لیا ہے مگر مجھے یقین ہے کہ ان کی تیسری شادی بھی ایک سال کے اندر اندر ناکام ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش ہے اور ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ۔ انہوں نے روتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میرے ارمانوں پر چھری چلا دی ہے ۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے چھوڑ کر کسی اور کو اپنی بیوی بنائیں گے۔ اس وقت میرے سے اس حوالے سے مزید بات نہیں ہو سکتی کیونکہ میں اندر سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہوں ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…