لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس میں عمران خان کی شادی کی خبروں کا تذکرہ بھی ہوا ۔عمران خان کو شادی کی مبارکباد دینے کے سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ اسے چھوڑیں ،عمران خان کی شادی پر کیا مبارک دوں ،بس مبارک ہی مبارک ہے ۔انہوں نے اس طرح کی خبروں سے اپوزیشن کی تحریک کونقصان پہنچنے کے اندیشے کے سوال کے جواب میں کہا کہ شادی نفع و نقصا ن سے بالا ہے ۔ ایک اور ایک گیارہ ہوتا ہے ۔ ایک ایک ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے بیوی بھی ساتھ نکل پڑے ۔