جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مفتی عبدالقوی کی پریس کانفرنس،نیافتویٰ جاری کردیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) معروف عالم دین مفتی عبد القوی نے عبد الستار ایدھی کی وصیت اور آنکھوں کے عطیہ کو شرعی قرار دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر خون کا عطیہ دینا اور انسانی اعضاء (گردے ،جگر ) دینا جا ئز ہے تو پھر آنکھوں کا عطیہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ ملتان میں مدرسہ عبیدیہ قدیر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں عبد الستار ایدھی کی خدمات پر فخر ہے جس طرح لوگ قائد اعظم ؒ سے محبت کرتے ہیں اسی طرح عبد الستار ایدھی کو بھی عوام نے سلام عقیدت پیش کیا ہے۔ عبد الستار ایدھی کی وصیت کے مطابق ان کی دونوں آنکھیں دو نابینا افراد کو لگائی گئیں جس سے ان کی بینائی بحال ہو گئی مگر ان کے اس عمل کو غیر شرعی قرار دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے مجھے ٹیلی فون کالز موصول ہو ئی ہیں یہ کیونکہ ایک حساس شرعی مسئلہ ہے لیکن جب ایک انسان کے خون کی منتقلی دوسرے انسان میں ہو سکتی ہے اور اگر انسانی اعضاء دوسرے کو دیئے جا سکتے ہیں اور اعضا ء کی پیوند کاری بھی جا ری ہے تو یقیناًعلماء کو اس بات پرغور کرنا چاہیے۔ اگر ایک نابینا شخص کو آنکھیں فراہم کر کے بینائی دی جا سکتی ہے تو پھر اس پر علماء کا متفقہ فتوی آنا چاہیئے چنانچہ اس سلسلے میں شرعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو گیارہ بجے دن اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم جو سوال نامہ تیار کریں گے وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے 215علماء کو بھیجا جا ئے گا اور یہ سوال کیا جا ئے گا کہ جب اسلام میں خون انسانی جان کو بچانے کے لئے اعضاء کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت ہے تو موت کے بعد انسانی اعضاء کی منتقلی کیوں نہیں ہو سکتی۔ مفتی عبد القوی نے کہا کہ ہم انشاء اللہ قوم کو یہ خوشخبری دیں گے کہ علماء اس مسئلے پر اتفاق کریں گے اور انسانیت کے ناطے ایک انسان دوسرے انسان کے کام آ سکے گا اور عبد الستار ایدھی کا آنکھیں عطیہ کر نے کا عمل بالکل درست ثابت ہو گا۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…